خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ اور اغوا کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

01 اگست ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نےڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے شناخت نہ ہونے پر ملزمہ آمنہ کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا،آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی،ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔