اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ ناروے، ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی

01 اگست ، 2024

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ میں پاکستان کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایک پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اور دوسری پاکستان کا بہتر مستقبل(Better future Pakistan) شامل ہے۔ دونوں ٹیموں نے ابھی تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ فٹبال میچ کو دیکھنے والے میں خالد محمود چوہدری، چوہدری رفاقت علی ، شیخ طارق محمود ،محسن راجہ سمیت کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور قومی نغموں پر ڈانس کیا اور میچ جیتنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ ٹیم بہتر مستقبل پاکستان کی انتظامی افراد سلیمان سرور، عمران طارق، عمران اللہ، عمر رفیق، عاطف میر ،فاروق انصاری اور کھلاڑی کاشف، عاشق علی، آریان امیر، کبیر احسان، ابراہیم ،سلمان شہباز ،نوید شاہ، زیب، سبحان کریم، سمیع اللہ، زاہدان وہاب، امان اللہ، باسط، مزمل ،کاشف سمندر ، عبدالرشید ہیڈ کوچ ،اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر عبداللہ بلوچ شامل ہیں، میچ کے بعد رئیس شیخ ،طارق محمود نےٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ ان کے ہمراہ شیخ ناصر، شیخ وسیم، ساجد شیخ، خرم ساجد، شیخ عمران طارق بھی موجود تھے۔ شیخ طارق محمود نے کہا ناروے کپ میں پاکستان کا بہتر مستقبل کی ٹیم نے دوسری بڑی کامیابی حاصل کرکے اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اوربچوں نے وہ کردکھایا جو بڑے بھی نہ کر سکتے، اس موقع پر فٹ بال ٹیم کے بچوں نے میچ جیتنے کی خوشی میں ڈانس کر کے خوشی کا اظہار کیا۔