اوسلو(نمائندہ جنگ) الخدمت يورپ کے زیر اہتمام پاکستان سے آئی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اور بہتر مستقبل پاکستان ٹیم اور ان کی انتظامیہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ عشائیہ میں ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان آصف حمید، پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ ہمدرد ریلیف ناروے اور آبنائے آدم نے عشائیہ کو اسپانسرز کیا تھا۔ اس موقع پرالخدمت یورپ کی طرف سے غزہ کے امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔بہتر مستقبل پاکستان ٹیم کے چیئرمین سلیمان سرور نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔ چوہدری غلام سرور کی طرف سے الخدمت یورپ کو اور بہتر مستقبل پاکستان ٹیم کو اعزازی شیلڈز دی گئی۔اس موقع پر چوہدری رفاقت علی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نےپاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
میڈرڈ اسپین سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور 22گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال نے اگلے...