برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کی فوج نے ہنگامی صورت حال میں عمل کیلئے ایک خفیہ منصوبہ وضع کیا ہے۔ اس کے تحت نیٹو افواج کو جرمنی کے راستے مغرب سے مشرق منتقل کیا جا سکتا ہے۔ جرمنی کے 2اخبارات بیلد اور دیر اشپیگل نے گزشتہ روز دستاویزات اور بیانات شائع کیے ہیں ان کے مطابق ہنگامی منصوبے کے مرکزی مشن میں نیٹو کے ہزاروں فوجیوں کی مشرق میں تعیناتی اور فورسز کو کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جرمن وزیر دفاع بورس بیستورس سمیت کئی جرمن ذمے داران کا غالب گمان ہے کہ 2029تک روس اور نیٹو کے درمیان تنازع پیدا ہو جائے گا۔ شمالی اوقیانوس کے اتحاد نیٹو نے گزشتہ دنوںواشنگٹن میں اختتام پزیر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ جنگی طیاروں اور طیارہ شکن بیٹریوں کی ترسیل کے ذریعے یوکرین کے لیے کمک مضبوط بنائی جائے گی۔ اس کے جواب میں روس میں کریملن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ لڑائی میں ناٹو پوری طرح شامل ہو چکا ہے مزید یہ کہ روس اس سنگین خطرے کو قابو میں کرنے کے لیے تدابیر پر غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تنازع کا امکان تشویشناک ہے۔ اردوان نے زور دیا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس کا سنگین انجام سامنے آئے۔
پیرس فرانس سے غیر قانونی طور پر برطانیہ جاتے ہوئے بحری راستہ عبورکرنے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوب گئی،جس سے بڑی...
مانچسٹر پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان برطانیہ کے دورے پر مانچسٹر پہنچ گئیں، مانچسٹر...
لندن مارگیج کی شرح میں کمی کے بعدخریداروں کے اعتماد میں اضافہ، گزشتہ ماہ مکانوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح کے قریب...
لیڈز/لندن برطانیہ کی آبادی میں ایک سال میں اضافہ ہوا ہے او این ایس کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر امیگریشن کی...
نیویارک غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی...
غزہ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم نے طویل جنگ لڑنے کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کے لیے تکلیف دہ...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کے ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائی جانے والی حالیہ پولنگ میں اسرائیلی...
میکسیکو سٹی میکسیکو کے شہر چلپانسنگو کے میئر کو عہدہ سنبھالنے کے 6 دن بعد ہی قتل کر دیا گیا۔ الیجینڈرو آرکوس...