لندن( نمائندہ جنگ ) عالمی اردو تحریک کی سینئر رہنما اور شاعرہ فرحانہ غزالی کے ناول ’’کتاب زیست‘‘ کی تقریب رونمائی ساوتھ آل لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں تنظیم کی صدر و منتظم اعلٰی قمر مرتضیٰ قریشی، پروفیسر شاہد اقبال، استاد و شاعر عقیل دانش ، شاعر و ادیب سہیل احمد اضرار ، شاعر و محقق ڈاکٹر کامران رعد، سماجی کارکن ،تاجر و سابق میئر ڈاکٹر کونسلر شہباز احمد جے پی، کالم نویس قیصر محمود، مجتبیٰ قریشی، نسرین خان نے شرکت کی ۔مقررین نے کتاب کے بارے میں اپنے جذبات سے آگاہ کیا اور فرحانہ غزالی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سماجی برائیوں اور ان کے مجرموں کو بے نقاب اور مظلوموں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر فرد کردار ادا کرے،مقررین نے کہا کہ جس طرح فرحانہ غزالی نے ایک ظالم اور خود غرض شخص کو جو اپنی بیوی جسے وہ چاپلوسی بیاہ کر برطانیہ لانے میں کامیاب ہوا تھا کو، بے نقاب کیا ہے اس کیلئےانہیں سراہا جانا چاہئے۔تقریب کا آغاز فرحانہ غزالی کے نواسے زید اور ان کے داماد دائود نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا، تقریب رونمائی سے قبل مشاعرے کا اہتمام ہوا۔ نظامت پروفیسر شاہد اقبال نے کی،صدارت تنظیم کی صدر و منتظم اعلی قمر مرتضٰی قریشی نے کی۔ شاعر محمود علی نے حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول ﷺمحمد شبیر خان ، شیخ محمد یوسف اور محمد اسلم چغتائی نے پیش کی۔پروفیسر شاہد اقبال، قمر مرتضٰی قریشی ، فرحانہ غزالی ، ڈاکٹر کامران رعد، محمد ارشاد خان ، محمد جہانگیر ، منزہ شاہ ، اسلم رشید اسلم،آفتاب احمد ، اقبال گل، محمد یونس اعوان نے شاعری کی۔ تقریب میں مجتبٰی قریشی اورمصنفہ کی بیٹی اور ان کے بچے بھی شریک تھے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...