سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں زبردستی بیٹی کی شادی کرانے پر مسلمان ماں کو سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 50سالہ افغان خاتون آسٹریلیا میں جبری شادی کے خلاف رائج قانون کے تحت سزا پانے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سکینہ محمد جان نامی والدہ پر معمولی رقم کے عوض 2019میں اپنی 21 سالہ بیٹی رقیہ حیدری کی26سالہ محمد علی حلیمی کے ساتھ شادی کروانے کا الزام ثابت ہو گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد علی حلیمی نے رقیہ حیدری کو قتل کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو 3سال عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سکینہ محمد جان نے جرم کا اعتراف نہیں کیا اور اس نے بیٹی کی موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے اور وہ مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی بے گناہی پر قائم رہیں۔دوسری جانب استغاثہ کا کہنا تھا کہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے والدہ نے اپنی بیٹی کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں جبری شادی کے قانون کو 2013میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 7سال قید کی سزا ہے۔
اوسلو فرینڈز کمیٹی آف ناروے کے زیر اہتمام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا...
پیرس یوکرینی صدر زیلنسکی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پیرس میں اہم ملاقات کی ہے۔ یوکرین کے صدر...
لوٹن لوٹن کی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد صدیق کی وفات پر برطانیہ کے مختلف علاقوں سے کمیونٹی افراد نے ان کی...
بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر پولیس کو لاپتہ 15سال ز اکرمحمدمغل کی لاش بریڈفورڈ چیلو ڈین ریزروائر میں سے مل گئی...
سلاؤ اوورسیز پاکستانی و کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں و...
لیڈز دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی دماغی صحت کا دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دماغی صحت کے بارے میں...
مدینہ منورہ مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 52لاکھ 78ہزار 896نمازیوں اور زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم...
ایتھنز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مسلم کمیونٹی گریس کے زیر اہتمام شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں...