لوٹن میں پوٹھواری شعر خوانی کی محفل کا انعقاد

01 اگست ، 2024

لوٹن (اسرار احمد راجہ ) لوٹن میں پوٹھواری شعر خوانی کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ غلام عباس ملک ، شفقت چوہدری اور شہزاد ملک نےمحفل کا انعقاد کیا۔شعر خوانوں میں راجہ فریاد خان اور سعادت کیانی نے شامل تھے۔ واجد ملک نے مہمانوں کا تعارف کرایا ، مہمان خصوصی سابق میئر لوٹن ریاض بٹ نے شعرخوانوں کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر انہوں نے 5اگست کو لندن میں ہونے والے کشمیریوں کے مظاہرہ کا اعلان بھی کیا، جب کہ دوسرے مہمان خصوصی کونسلراسلم خان نے شعر خوانی کی تعریف کی ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ،مہربان ملک ، راجہ نواز خان ، ماسٹر نثار ،راجہ منور خان ، پہلوان راجہ بشارت خان ، راجہ پرویز خان ، راجہ شاہ پال خان ، رائے جمیل ظفری بھٹی ، چوہدری کالا خان ، محمد ابراہیم ، اسجد حسین ملک ، امجد حسین ملک ،راجہ عاصم ، راجہ عدنان ناز ، غلام نبی اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی اور شعرا کو داد دی۔ اس موقع پر ملک غلام عباس کا کہنا تھا یہ پروگرام کرانے کا مقصد کشمیر کے کلچر اور زبان کو زندہ رکھنا ہے ۔ شہزاد ملک نے کہا جی اینڈ اے ایسے پروگرام کراتے رہے گی جن سے مصروف زندگی سے نکل کر ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع میسرآتا ہے ۔