اسلام آباد( کامرس رپورٹر، نامہ نگار ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10روپے 86پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کا تیل 6روپے 32پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے72پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 269روپے43پیسےفی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل 272روپے 77پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 177روپے39پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 160روپے53پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15روز کےد وران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوںمیں ردوبدل دیکھنے میں آیا ، پٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں میں اس کے مطابق کمی کی گئی ، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور کرنسی کی قدرکو دیکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ، ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60روپے فی لٹر اورمٹی کے تیل پر پانچ روپے فی لٹر برقرار رہے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے 15اگست تک کےلیے کر دیاگیا ۔ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا جب کہ آئندہ ماہ کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کردی گئی،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر کردی گئی۔ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 797 روپے مقرر کردی گئی۔دوسری جانب اوگرا نے اگست کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...