2019میں جنرل فیض نے کہا وفاقی حکومت کی تیاری کریں، خواجہ آصف

01 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019 میں جنرل فیض سے ان کی ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی، ملاقات میں جنرل فیض نے کہا تھا کہ ہم اس (عمران خان )سے بیزار آگئے ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ آپ جون تک پنجاب کی حکومت لیں اور دسمبر میں جو ہے وفاق حکومت کی تیاری کریں ، اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے ہاتھوں ایران کے شہر تہران میں شہادت پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیشنل سیکورٹی رپورٹر رائٹرز ادریس علی نے کہا اسماعیل ہنیہ حماس کے انتہائی اہمیت کے حامل تھے تاہم دیکھنا ہوگا کہ اب ایران کیا کرے گا، توقع ہے کہ ایران اس کا جلد ہی جواب دے گا۔ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019ء میں جنرل فیض حمید سےمیری 20منٹ کی ملاقات تھی جس میں انہوں نے مجھ سے کہا آپ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے رہے ہیں جس میں نے کہا بالکل دے رہے ہیں ، ہماری کوئی شرط نہیں ہم کچھ بھی نہیں چاہتے ۔ جس پر انہوں نے آپ جون تک پنجاب کی حکومت لیں اور دسمبر میں جو ہے وفاق حکومت کی تیاری کریں جس پر میں نے کہا جی میرے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے کہ میں آپ سے بات کروں،آپ چاہیں تو اس کی تصدیق جنرل فیض حمید اور جنرل اعجاز امجد بھی کرسکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے کا خیال ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے ان کے حالات بھی اچھے ہوجائیں گے اور پی ٹی آئی حکمرانی میں واپس آجائے گی ۔ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران خان نے پاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہیں کوئی پتہ نہیں پہلے ہی پاؤں پکڑلئے ہوں ۔ عمران خان فوج سے بات چیت کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کی بات کررہے ہیں اور خود محمود اچکزئی کو نمائندہ مقرر کررہے ہیں لیکن معلوم نہیں محمو داچکزئی ان کی نمائندگی کے لئے تیار بھی ہیں کہ نہیں لیکن میں جلد ہی محمود اچکزئی سے پوچھ کر بتابھی دوں گا۔ شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد اسرائیلی جارحیت پر سوال اٹھ رہے ہیں اور خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں، قتل نے ایران کے سیکورٹی کے نظام پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں جسے بڑا سیکورٹی فلیئر قرار دیا جارہا ہے ۔ایران کی جانب سے اس واقعہ پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے او رنومنتخب صدر نے بدلہ لینے کااعلان بھی کیا ہے، ایران کے نو منتخب صدر کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن اس غیر معمولی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں آئی پی پیز کے معاہدوں پر عوام کے احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے پر اپنی گفتگو میں شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا وزیر خزانہ اورنگ زیب نے چائنا کا دورہ کیا اور قرضوں کی پروفائلنگ پر بات کی گئی، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا ہماری بات چیت دو بنیادی اصولوں پر تھی ایک یہ کہ جو ہم نے ان کو پلانٹ کے قرضوں کی جو پیمنٹ کرنی ہے اس کو ہم ری پروفائل کریں تاکہ ایک مخصوص عرصے میں ادا کرنے کی وہ عرصہ کچھ اور لمبا ہوجائے تاکہ ہمارے کنزیومر پر جو بوجھ ہے وہ رڈیوس ہوجائے ۔