اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کے ساتھ تہران میں مختصر ملاقات کو یادگار اورحد درجہ خوشگوار قرار دیا ہے‘ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں شہید فلسطینی رہنما کے پیار سے لبریز جذبات پوری زندگی یاد آتے رہیں گے اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے۔اسحاق ڈار منگل کی دوپہر ایران کے دارالحکومت پہنچے تھے اور اس پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے جس نے ایران کے نو متخب صدر مسعودپزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر استقبالیہ ضیافت میں دوسرے عالمی رہنمائوں کے علاوہ ان کی اسماعیل ہانیہ سے بھی مختصر ملاقات ہوئی‘ ترکیہ کے وزیرخارجہ بھی ان کے ساتھ تھے‘ تینوں رہنمائوں نے خصوصی قرب کی علامت کے طور پر ایک دوسرے کے سر کو باہم ملایا۔ سینیٹر ڈار کے مطابق شہید اسماعیل ہانیہ نے ان کے علاوہ پاکستان اور اس کی قیادت کا احوال دریافت کرتے ہوئے ان کی بہتری اور بھلائی کے لئے دعا کی۔ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی اسماعیل ہانیہ اور ترکی کے وزیر خارجہ مکان فدان کی ملاقات کی مختصر وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں انہیں حد درجہ خوشدلی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سینیٹر اسحاق ڈاربدھ کی علی الصباح جب چک لالہ میں نور خان ایئر بیس پر اترے تو وہی وقت تھا جب تہران میں اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے ہدف بنایا گیا تھا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ن نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ سیکشن افسرکامرس...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست ، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، الیکٹرک اور فیڈر بسوں کی آپریشنل حکمت...
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا دسواں اجلاس منگل کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...