گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کا لعدم قرار، کالعدم TTPـ’’فتنہ الخوارج‘‘ قرار

01 اگست ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم ، TTP ’’فتنہ الخوارج‘‘ قرار، وزارت داخلہ نے دہشت گردتنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا۔ادھر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ( TTP) کے بارے میں ا ہم فیصلہ کیا اور قرار دیا ہے کہ سر کاری خط و کتابت اور دستاویز میں ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے لکھا اور پکارا جا ئے گا۔ ذ رائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژ نوں اور تمام چیف سیکر ٹریوں کو ایک مر اسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد تحریک طالبان پا کستان ( TTP) کی سر گر میوں کے تناظر میں جوکہ در حقیقت اسلام کی روح اور حقیقی تعلیمات کے منافی ہیں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نام نہاد تحریک طالبان پاکستان (TTP)کو آئندہ فتنہ الخوارج کے نام سے پکارا جا ئے گا۔مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم سے وا بستہ بعض افراد قابل احترام مذہبی ٹائٹل جیسے مفتی یا حافظ وغیرہ استعمال کرتے ہیں ان کیلئے یہ ٹائٹل استعمال نہ کئے جائیں۔ اس کی بجائے تمام خط وکتابت اور دستاویز میں انہیں خارجی کی اصطلاح سے پکارا اور لکھا جا ئے ۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ اس تنظیم کی حقیقی فطرت اور آئیڈیا لوجی کو منعکس ( Reflect) کیا جا ئے ۔ تمام سر کاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ ہدایت پر فوری طور پر عمل درآ مد شروع کردیا جا ئے۔اس ہدایت کو تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے ماتحت اور ذیلی اادروں میں بھی بھیجا ( Circulate) جا ئے گا۔