نیویارک (تجزیہ : عظیم ایم میاں)اسماعیل ہنیہ اور فواد شکر کو ٹارگٹ کرکے اسرائیل نے خطے کو کیا پیغام دیا؟،اسرائیل جنگ کو ایران تک پھیلانے اور امریکا کو شامل کرنے کی بھر پور کوشش کریگا، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی تشویش اور مذمت کی اسرائیل نے کبھی پرواہ نہیں کی ، ہنیہ کو ٹارگٹ کرنے میں جو ٹیکنالوجی استعمال ہوئی وہ افغانستان میں بھی استعمال ہوچکی۔ حماس کے رہنما اسمعیل ہانیہ کو گائیڈ ڈ میزائل کے ذریعہ قتلُ کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میزائل ایران سے با ہر کے ملک سے فائر کیا گیا۔ اسرائیل نے ایران میں مدعو مہمان حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کے رہائش گاہ میں اور حزب اللہ کے لیڈر فواد شکر کو لبنان میں ٹارگٹ کرکے یہ واضح کردیا ہے کہ 9؍ ماہ تک غزہ میں بلا روک ٹوک اور عالمی قوانین و اخلاقیات کی پرواہ کئے بغیر مکمل تباہی و بربادی پھیلانے کے بعد اب وہ اس جنگ کو مشرق وسطی میں نیا رخ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی تو اسرائیل اس جنگ کو ایران تک پھیلانے اور امریکا کو بھی جنگ میں ملوث کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ اقوام متحدہ، چین، پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے تشویش اور مذمت کی نہ تو اسرائیل نے پہلے کبھی پرواہ کی ہے اور نہ اب کرے گا۔ ادھر امریکا بیک وقت دو موقف بیان کررہا ہے کہ وہ اس جنگ کو مزید پھیلنے کا حامی نہیں لیکن اگر کسی نے اسرائیل پر حملہ کیا تو وہ اسرائیل کا دفاع کرے گا۔ ادھر ایران کے قریب ہی یمن کے حوثی بھی امریکی اور اسرائیلی شپنگ کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں صورتحال کے اس تناظر میں بعض سنجیدہ حلقے جنگ کو ایران تک پھیلنے کے امکانات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر حملوں کے باوجود جنگجویانہ بیانات دے رہے ہیں اور اسرائیل کے خالفین کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ کو گائیڈڈ میزائل سے قتل کرنے کے بارے میں اسرائیلی حکومت تاحال خاموش ہے مگر فواد شکر کی موت اور حوثیوں پر حملوں کی تصدیق کررہا ہے۔ اسرائیل اس جاری جنگ کو لبنان، ایران اور یمن تک پھیلانے کی خواہش رکھتا ہے اور اگر ہوسکے تو وہ امریکا کو بھی اس جنگ میں براہ راست ملوث کرنے کی خواہش رکھتا ہے جبکہ ایران امریکا کو ایسی کسی جنگ میں شریک ہوتے دیکھنا نہیں چاہتا یہی وجہ ہے کہ اسرائیل ماضی قریب میں ایران کے 20؍ سے زائد اہم فوجی کمانڈروں اور جنرلوں اور دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے اور اموات کے باوجود کوئی موثر جوابی حملہ یا جنگ کرنے سے گریزاں ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایران کے مقابلے میں اسرائیل کو ٹیکنالوجی کے میدان میں کہیں زیادہ برتری حاصل ہے۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...