اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تر قیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے27 رکنی اسٹرینگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی منصو بوں کے لئے75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹرینگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیزکے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ۔ قبل ا زیں اتحادی حکومت میں بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اسٹرینگ کمیٹی کےچیئرمین تھے ۔اس مرتبہ انہیں یہ چیئر مین شپ نہیں دی گئی۔ نئی تشکیل کردہ اسٹرینگ کمیٹی میں سات وفاقی وزرا ء ‘نو ممبران قومی اسمبلی اور گیارہ بیورو کریٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء میںوزیر خارجہ اسحق ڈار (چیئر مین) کے علاوہ وفاقی منصو بہ بندی و ترقیات احسن اقبال‘ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ ،وزیر تجارت جام کمال ‘وفاقی وزیر پاور اویس لغاری،وزیر نجکاری عبد العلیم خان ‘ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سالک حسین شامل ہیں۔ کمیٹی میں 9 ارکان قومی اسمبلی کو شامل کیا گیا ہے جن میں سردار محمد یوسف زمان ‘ ریاض الحق ‘ راجہ پرویز اشرف ‘ شازیہ مری ‘ محمد جا وید حنیف خان ‘ خالد حسین مگسی ‘ پلائن ‘ محمد اعجاز الحق اور ڈاکٹر طار ق فضل چوہدری شامل ہیں۔ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکر ٹری ہوں گے۔ا نکے علاوہ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ‘ سیکر ٹری پلاننگ ڈویژن ‘ سیکر ٹری پیٹرولیم ڈویژن ‘ سیکر ٹری پاور ڈویژن ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ‘سیکر ٹری داخلہ ‘ چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹبورڈ پنجاب ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) خیبر پختونخوا‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) بلو چستان اور چیئر مین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹبور ڈ سندھ شامل ہیں۔معاشی مشکلات کےباوجود موجودہ حکومت نےرواں مالی سال پارلیمنٹرینزکی ترقیاتی اسکیمیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی منصو بوں کے لئے75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے بجٹ پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم بعد ازاں نگران حکومت نے پارلیمنٹرینزکا ترقیاتی بجٹ61 ارب31 کروڑ روپے پرمنجمد کر دیا تھا ۔
کراچی امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...