انٹرنیٹ سست روی کا شکار، کاروبار اور بینکنگ سسٹم، اسٹاک مارکیٹ متاثر

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے،ایجنسیاں)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کانیٹ ورک ڈاؤن ،انٹرنیٹ سسٹم سست روی کا شکار،اسٹاک مارکیٹس ،بینکنگ سسٹم اور کاروباری لین دین متاثر،عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں‘خلل کو دور کرنے پرکام جاری ہے،پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ / براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی اے کے مطابق جلد ہی متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور سسٹم میں خرابی کے باعث متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئی، انٹرنیٹ کی بحالی تک پی ٹی اے سارے معاملہ کی نگرانی کرتا رہا۔ پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کے معاملہ پر پی ٹی اے تحقیقات کرے گا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو سہ پہر 3:40 بجے مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔