اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ڈانواں ڈول ہوگئی ہے ، پٹرولیم ڈویژن کے ذریعے عملدرآمد کا فریم ورک CCI کی منظور شدہ E&P پالیسی کی روح کے منافی ہے ۔ ایک حیرت انگیز پیش رفت میں وزارت پیٹرولیم نے ایک فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے کام مکمل کرلیا ہے جسے ممکنہ طور پر ایکنک میں جمعہ کے روز پیش کردیا جائے گا، بظاہر اس ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی جس کا شدت سے انتظار تھا کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ای اینڈ پی کے زیر اہتمام کمپنیوں کو گیس کے نئے دریافت ہونے والے ذخائر میں سے نجی شعبے کے اداروں کو 35 فیصد گیس فروخت کرنے کی اجازت ہوگی تاہم فریم ورک میں تجویز کئے گئے 15 نکات سے تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈالنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔ 5 جولائی 2024 کو، ملکی اور غیر ملکی پٹرولیم اور گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آئندہ تین سالوں میں پاکستان میں 5 بلین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ سی سی آئی نے 26 جنوری 2024 کو ای اینڈ پی پالیسی میں ایک ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت ای اینڈ پی کمپنیوں کو نئے دریافت شدہ ذخائر میں سے 35 فیصد گیس فروخت کرنے کی اجازت ہوگی تاہم پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اس فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے تبدیل شدہ پالیسی کو ای سی این ای سی کے سامنے پیش کرے۔ تاہم 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی پیٹرولیم ڈویژن ای سی این ای سی کو منظوری کے لئے ٹائم فریم جمع نہیں کراسکا۔ ترمیم شدہ پالیسی کے تحت، ای اینڈ پی کمپنیوں کو حکومت یا اس کے کسی ادارے کی منظوری کے بغیر، ایک مسابقتی عمل کے ذریعے، اوگرا کا لائسنس رکھنے والے کسی تیسرے فریق کو گیس کے اپنے حصے کا 35% تک فروخت کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ تیسرے فریق سے وصول کی جانے والی قیمتیں متعلقہ زون کے لئے پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت ویل ہیڈ گیس کی قیمتوں سے کم نہیں ہوں گی۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...