کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایران اور تمام مسلم ممالک کیلئے ٹیسٹ کیس ہے ۔ تحریک انصاف کے عون عباس نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں مل گئیں تو اکتوبر میں پنجاب میں مریم نواز کی حکومت نہیں ہوگی ۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی اظہر بلال کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک جنرل سیٹ بھی نہیں ملنی چاہئے ۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کیا کہ اس وقت کی اہم خبر اسماعیل ہنیہ کی شہادت ہے ان کو ایران کے شہر تہران میں شہید کیا گیا ان کی شہادت سے صرف ایران کی سیاست پر ہی اثرات مرتب نہیں ہوں گے بلکہ پورے خطے کی سیاست پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے جس میں پاکستان بھی شامل ہے اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیا ایران کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے یا تمام مسلم ممالک کے کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے دیکھنا ہوگا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے خطے بالخصوص پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ اظہر بلال کیانی نے کہا بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے ۔ یہ ایران کے لئے بھی یقینی طور پر ایک ٹیسٹ کیس ہے ۔ مخصوص نششتوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونے کے حوالے سے اظہر بلال کیانی نے کہا اس بل کے اندر ہم تین چیزیں کررہے ہیں اور وہ تین چیزیں جو آئین اور قانون میں درج ہیں لیکن اب جو ہم نے حالیہ کیا تو اس پر ابہام پیدا کیا جارہا ہے ۔ سینیٹر عون عباس نے کہا سعودی عرب کو دیکھ لیں اس نے ابھی تک مذمت بھی نہیں کی،شہباز شریف تعزیت کے لفظ بھی ادا نہیں کرسکے ،جس ملک کے وزیراعظم کو مذمت کی اجازت نہ ہو وہاں آپ کیا کرسکتے ہیں ۔
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...
کراچی ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا...
سلام آباد صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کئے...
ریاض سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد...
اسلام آباد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے...
اسلام آباد متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم...