اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے پاکستان آنے والے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا،چارلز گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ای میل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی ۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کر کے واپس بھجوایا۔ ذ رائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے ائرپورٹ لے جا کر واپس بھجوایا گیا۔ اُنہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ ذرائع کے مطابق چارلز نے وزارت داخلہ کو بتایا تھا کہ اُنہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پاکستان آئے تھے۔
میونخ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
اسلام آباد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور کی قیادت میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ...
شنگھائی چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رحیم یار خان میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی...