کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے وزارت خارجہ کی مدد سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ میڈیکل اور ڈینٹل طلباء کی کلینکل انٹرنشپ پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور اسپتالوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غزہ کے میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ پاکستان کے تسلیم شدہ اسپتال میں اپنی کلینیکل انٹرن شپ مکمل کر سکیں اور انھیں رہائش بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی ہدایت پر رجسٹرار نے چار میڈیکل اداروں سے مدد مانگ لی ہے جن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام ّآبادکے ڈین، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹیاسلام آباد کے وائس چانسلر اور فاونڈیشن میڈیکل کالج راولپنڈی کے ڈین شامل ہیں ان چاروں اداروں کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کی جانب سے ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ زدہ فلسطینی سرزمین غزہ میں جاری صورتحال اور غزہ میں بیشتر طبی تعلیمی اداروں کی تباہی کے فلسطینی طلبہ کے لیے کوئی نظام موجود نہیں ہے کہ وہ اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں۔ ان حالات کے پیش نظر، غزہ کے متعدد میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء اپنی تعلیم جاری رکھنے اور کلینکل انٹرنشپ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) وزارت کی رہنمائی کے ساتھ فارن افیئرز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے طور پر غزہ کے ان طلباء کی مدد کے می لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ پاکستان کے تسلیم شدہ اسپتال میں اپنی کلینیکل انٹرن شپ مکمل کر سکیں خط میں مزید کیا گیا ہے کہ PM&DC طلباء کے گروپس کے لیے آپ کی مدد چاہتا ہے جس کے مطابق چوتھے سال کے میڈیکل طلباء کے لیے دو سال کا کلینکل کام، پانچویں سال کے میڈیکل طلباء کے لیے ایک سال کا کلینکل کام جب کہ ڈینٹل طلباء کے آخری سال کے لیے ایک سال کا کلینکل کام کرنا ہے چناچہ اس سلسلے میں، آپ کی رضامندی درکار ہے تاکہ غزہ کے ان میڈیکل اینڈ ڈینٹل طلبہ کو آپ کے اداروں میں ا کلینیکل انٹرنشپ کے لیے ایڈجسٹ کیا جاسکے۔
اسلام آباد فٹبال فیڈریشن کے صوبائی و علاقائی انتخابات 19 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔ پی ایف ایف کے ترجمان کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادمتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دو طرفہ...
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
کراچی حکومتی نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر نئی ویزا پالیسی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جی...
اسلام آ باد اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے دن وفاقی وزراء اور اپو زیشن ممبران اسمبلی کے در میان دلچسپ نوک...
کراچی چین میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو2-1سے شکست دےدی ۔ پاکستان نے گروپ میچ...