اسلام آباد(نمائندہ جنگ)خراب معاشی صورتحال کے باوجود وزیر اعظم نے دلیرانہ اقدام کردیا، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10روپے 86پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کا تیل 6روپے 32پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے72پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 269روپے43پیسےفی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل 272روپے 77پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 177روپے39پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 160روپے53پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15روز کےد وران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوںمیں ردوبدل دیکھنے میں آیا ، ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60روپے فی لٹر اورمٹی کے تیل پر پانچ روپے فی لٹر برقرار رہے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے 15اگست تک کےلیے کر دیاگیا ۔ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا جب کہ آئندہ ماہ کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کردی گئی،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر کردی گئی۔ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار797روپے مقرر کردی گئی۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے محمد ایوب کو کنسلٹنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا ہے۔ محمد ایوب کی تقرری 3...
اسلام آ باد موجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا ایک سال مکمل ہوگیاتاہم کونسل کاکوئی اجلاس نہ...
لاہورصارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے رو ز بلا یا گیا وفاقی کا بینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ۔ اجلاس اب...
پشاورقومی احتساب بیورو پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابق...