لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہنگائی کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس منعقد ہوا جس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چکن،دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی اورتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کے لئے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈز بحالی پروگرام کی471 سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے روڈز کے تمام پراجیکٹس کو 15 ستمبر تک تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس میں روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ، 192 ارب کی لاگت سے دیہی روڈز پر 15ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 5سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے۔ عوام کی سہولت کے لئے روڈز پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی اورشہید انسپکٹرمحمد رمضان کے لئے حرف عقیدت پیش کیا اورسوگوار خاندان سے اظہار ہمددری اورتعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے شرگینگ کے چارڈاکوؤں کو جہنم واصل کرنے والی ٹیم کو سراہااورکہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے،ہر صورت نبھائیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا اداکاری کے شعبہ میں سردار کمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آباد وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کاربن مارکیٹ پالیسی کے قواعد کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کے گروپ پر...
اسلام آباد آئی ایم ایف کے ساختیاتی معیارات کی تعمیل کے لیے حکومت کو فروری 2025 کے آخر تک سول سرونٹس ایکٹ میں...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا...
کراچیپیرس جاتے ہوئے مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر...