خلیجی ممالک سے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانیوں کے کیخلاف سخت کارروائی شروع

01 اگست ، 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )خلیجی ممالک میں پاکستان اداروں یا سیاست دانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی گئی، ایسے پاکستانیوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، انہیں سزائیں دی جارہی ہیں یا زیادہ تر کو ملک بدری کا سامنا بھی کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے "جنگ" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہاں رہ کر وہ پاکستان، اس کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، غلط تاثر یا بوگس انفرمیشن پھیلانے سے گریز کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے مکین یا وزٹ پر گئے پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا دیکھنے میں آیا جس پر ان میں سے بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا کئی کو 14 سے 15 سال کی سزائیں ہوئیں۔ 5 سے زائد پاکستانیوں کو عمر قید جیسی سزائیں ہوئیں اور بیشتر کو ملک سے بے دخل بھی کر دیا گیا اور ایسے پاکستانی تا حیات یو اے ای سمیت گلف ممالک کے ویزوں کے حصول میں ناکام رہیں گے اور وہ خلیجی ممالک نہیں جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف، مذاہب، قومیتوں اور معاشروں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 200 ملکوں کے شہری یو اے ای میں امن اور پیار سے رہتے ہیں۔ ایسے پاکستانیوں کی تعداد اب 18 لاکھ سے تجاوز کر رہی ہے۔ انہوں نے اپیل کہ پاکستانی بھائی اپنے سیاسی اختلافات کو دبئی میں لے کر نہ آئیں۔