12 ہزار افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جانے کی تحقیقات مکمل تحقیقات میں 8 اداروں نے حصہ لیا

01 اگست ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایک برس سے زائد جوائنٹ ٹاسک فورس جس میں8 اداروں کے ممبران شامل تھے اس نے اپنی چشم کشاء رپورٹ جو 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ جو افغانیوں کو جاری کیے گئے اس کو مکمل کر کے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جعلی پاسپورٹس کی تعداد 2506، تصاویر تبدیلی اور ڈیٹا تبدیلی کے 1652، ایکٹو پاسپورٹس کی تعداد 7613 اور مینول پاسپورٹس کی تعداد 50 رہی۔