اسلام آباد (عمر چیمہ) میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن اصل میں وہ گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس تاحال اسے گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ صورتحال سے باخبر ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ پیر ظہیر الحسن شاہ پیر کی رات خیبر پختونخوا فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔پارٹی کی شوریٰ بھی ظہیر الحسن شاہ کی گرفتاری چاہتی ہے۔ ایک اور مولانا محمد طاہر سیفی کو پیر کو دیر گئے گرفتار کر لیا گیا۔ چونکہ یہ گرفتاری اوکاڑہ سے ہوئی تھی اسلئے ممکن ہے میڈیا نے اسے ظہیر الحسن کی گرفتاری سمجھ لیا ہو۔