دل غمزدہ،آنکھیں اشکبار ہیں،والد کا خواب پورا،ہمارا سر بلند ہوا،اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ نے شہادت قابل فخر قرار دیدی

01 اگست ، 2024

تہران(ٹی وی رپورٹ) اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ نے ان کی شہادت قابل فخر قرار دیدی۔اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے سسر شہید ہونے والوں میں شامل ہو گئے، اللہ پاک ہماری قسمت بدلیں گے، ہمارا غم بہت بڑا ہے، آنکھیں اشک بار ہیں، ہمارادل غمزدہ ہے۔اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے والد کی شہادت پر کہا میرے والد ہر روز شہادت محسوس کرتے تھے، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر اونچا رکھتے ہیں، میرے والد کا وہ خواب پورا ہوا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔