چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے 2.56روپے بڑھ گئی

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چینی کی قیمتوں میں ہونے والےاضافہ کے تناظر چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اورشوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس آج (جمعرات )طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطا بق چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے 2روپے56 پیسے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے حکومتی کابینہ کمیٹی نےچینی کی برآمد معطل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن سےچینی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت طلب کئے جانے کا امکان ہے۔