2019میں جنرل فیض نے کہا وفاقی حکومت کی تیاری کریں،خواجہ آصف

01 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019 میں جنرل فیض سے ان کی ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی، ملاقات میں جنرل فیض نے کہا تھا کہ ہم اس (عمران خان )سے بیزار آگئے ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ آپ جون تک پنجاب کی حکومت لیں اور دسمبر میں جو ہے وفاقی حکومت کی تیاری کریں ، نیشنل سیکورٹی رپورٹر رائٹرز ادریس علی نے کہا اسماعیل ہنیہ پر حملہ ایران کے اندر ہوا ہے توقع ہے کہ ایران اس کا جلد ہی جواب دے گا اور پھر دیکھنا ہوگا کہ اس کے بعد کیا پوزیشن بنتی ہے تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جو ہوگا اس کو روکنا مشکل ہوجائے گا ۔ شاہ زیب خانزادہ کاحماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے تبصرے میں کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد اسرائیلی جارحیت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔