لاہور(آصف محمود بٹ ) امریکہ کے پاکستان میں ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم) اینڈریو شوفر اور قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہاکنز نے ملتان میں پسماندہ کمیونٹیز کے 13 سے 20 سال کی عمر کے 300 نئے طلباء کا امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے انگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام میں خیرمقدم کیا ہے، اینڈریو شوفر نے کہا انگلش تک رسائی اسکالر شپ پروگرام انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ قائدانہ صلاحیتوں کی تعلیم دے کر مستقبل کے لیڈروں کو تیار کرتا ہے جو کلاس روم سے آگے اور عملی زندگی تک پھیلا ہوا ہے ۔ 2004 کے بعد سے، 27,000 سے زیادہ پاکستانی طلباء رسائی پروگرام سے گریجویشن کر چکے ہیں، جن میں پنجاب کے 6,000 سے زیادہ شامل ہیں۔ امریکی مشن فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان میں انگریزی پروگراموں کو سپانسر کر رہا ہے اور پاکستان بھر میں اپنی تعلیمی شراکتیں جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ اینڈریو شوفر نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہاڑی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے لنکن کارنر ، پاکستان امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک جنوبی پنجاب چیپٹر ری یونین کا بھی دورہ کیا جس میں ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈی جی خان، اور دیگر اضلاع کے سابق طلباء شامل تھے۔
کراچیکولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی بھارتی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے فلسطین اور حماس کی حمایت...
اسلام آباد ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ای ویزے پر البانیہ جانے...
راولپنڈی وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پے در پے...
کراچی عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو فعال کردیا، کراچی میں نئے صوبائی دفتر کی...
گھوٹکی صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح...
کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ معاملہ فہمی اور ملکی مفاد میں وضع کی جانے والی...
فرینکفرٹ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ...