کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے ریلیز ہونے کے بعد اوپننگ ویک اینڈ میں 10 ملین (ایک کروڑ) سے زیادہ بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ فلم اس وقت پاکستان کے 30 سے زیادہ سینما گھروں اور 200 سے زیادہ اسکرینوں پر دھوم مچارہی ہے جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی اینی میشن فلم کی شاندار تخلیق دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں میں کا رُخ کررہی ہے۔ ”گلاس ورکر“ مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ”گلاس ورکر“ کا شاندار آغاز دیکھ کر نا صرف ہم بلکہ شائقین بھی بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی عوام معیاری کام کو بے حد سراہتے ہیں۔ اس موقع پر پریزنٹنگ پارٹنر ”جیوفلمز“ کے ایگزیکٹیو فیضان مبارک کا کہنا تھا کہ ”جیو فلمز“ ہمیشہ پاکستانی سینما ناظرین کیلئے نئی اور آؤٹ آف دی باکس فلمیں لانے کی کوشش کرتا ہے۔ ہمیں ”گلاس ورکر“ کے ساتھ شراکت اور اِسے پیش کرنے پر فخر ہے اور سامعین کی زبردست پذیرائی سے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوری ہے۔ مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ”گلاس ورکر“ نے نا ممکن کو ممکن کردکھایا ہے، خوشی ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اس فلم سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ اس فلم کیلئے ہم سب نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔
مالی بحر ہند کی مسلم ریاست مالدیپ نے اعلان کیا ہے کہ معاشی مشکلات برقرار ہیں مگر صورتحال قابو میں ہے،آئی ایم...
اسلام آباد وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اوزون کے عالمی دن کے موقع...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری نظام ہمارے مسائل کا حل ہے اور...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور انٹرا پارٹی الیکشن کے فریق اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8...
اسلام آبادوزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔اپنے بیان میں خواجہ آصف کا...
اسلام آباد جمعے کی شب ایرانی علاقے جاکیگور میں پاکستانی ذائرین کی بس کو روک کر حملہ کرنے والے ڈاکوئوں سے...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن...
اسلام آبادآئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب...