جمہوری فروغ کیلئے فاطمہ جنا ح کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا،وزیراعظم

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،نما ئندہ خصو صی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح آزادی کی جدوجہد میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ رہیں ،جمہوریت کے فروغ کیلئے فاطمہ جنا ح کا عزم پختہ اور متاثر کن تھا،مادر ملت کے یوم پیدائش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ فاطمہ جناح تمام پاکستانیوں کے لیے قابل احترام اور رول ماڈل تھیں ،ان کی پوری زندگی لگن کے جذبے سے سر شار تھی، ان کی لازوال میراث ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے پیغا م میں کہاکہ ملک و ملت کیلئے فاطمہ جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، ما در ملت کا کردار خواتین کیلئے عزم و استقامت، حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ ہے ،ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جاے گا ۔