کراچی( سید محمد عسکری) مالی بحران کا شکار وفاقی اردو یونیورسٹی نے معاہداتی اور یومیہ اجرت پر رکھے گئے 34 غیر تدریسی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ فارغ کئے گئے ملازمین میں بے بی ڈے کیئر کی ڈائریکٹر، منتظم، آفس اسسٹنٹ، سرچر، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، لیب اٹینڈنٹ، سیکورٹی گارڈ، نائب قاصد، ڈرائیور، کمپیوٹر آپریٹر، مالی اور خاکروب شامل ہیں ۔ یہ ملازمین سابقہ وائس چانسلرز کے ادوار میں بغیر کسی اشتہار کے رکھے گئے تھے مگر انھیں مستقل نہیں کیا گیا تھا،ان ملازمین کے معاہدے رواں سال جولائی میں ختم ہوئے تھے جن میں توسیع نہیں کی گئی اور مجسل (رجسٹرار) کی جانب سے برطرفی کا خط جاری کیا گیا جس میں ملازمین کے نام، عہدے اور تاریخ تکمیل ملازمت درج تھی اور لکھا تھا کہ ان کی معاہداتی اور یومیہ اجرت ملازمت اختتام پزیر ہوچکی ہے۔ وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے جنگ کو بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے، کوئی اضافی گرانٹ نہیں ملی ہے مستقل اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے رقم موجود نہیں ہے جبکہ سابق ادوار میں خلاف ضابطہ اور بلا ضرورت معاہداتی اور یومیہ اجرت پر درجنوں ملازمین کو رکھا گیا جو یونیورسٹی پر مالی بوجھ ہیں چنانچہ جن ملازمین کے معاہداتی اور یومیہ اجرت کی مدت ختم ہوتی جارہی ہے ان کو فارغ کیا جارہا ہے۔
مالی بحر ہند کی مسلم ریاست مالدیپ نے اعلان کیا ہے کہ معاشی مشکلات برقرار ہیں مگر صورتحال قابو میں ہے،آئی ایم...
اسلام آباد وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اوزون کے عالمی دن کے موقع...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری نظام ہمارے مسائل کا حل ہے اور...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور انٹرا پارٹی الیکشن کے فریق اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8...
اسلام آبادوزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔اپنے بیان میں خواجہ آصف کا...
اسلام آباد جمعے کی شب ایرانی علاقے جاکیگور میں پاکستانی ذائرین کی بس کو روک کر حملہ کرنے والے ڈاکوئوں سے...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن...
اسلام آبادآئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب...