اسلام آباد (خبرنگار)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کھل گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پر گذشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیا، پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ 22 جولائی کو سیل کیا گیا تھا، ادھر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے دفتر سے سامان چوری کر لیا گیا، معافی نہیں ملے گی، پارٹی کا مرکزی دفتر ڈی سیل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیا ہے، ہمارے دفتر سے ٹی وی ، کمپیوٹرز ، کیمرے ، دستاویزات چوری کر کے لے گئے ہیں،دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو، رئوف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے، موجودہ آئی جی ، ایس ایس پی آپریشن ، ایس ایچ او ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر انرجی مینجمنٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے ، جب تک یہ اپنی نوکریاں کرینگے ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی۔ میں نے زندگی میں بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا ہے مگر ان کو معافی نہیں ملے گی۔
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 38اشتہاریوں سمیت 54جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ہیروئن، آئس،...
اسلام آباد معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری کالجز میں ایچ ای سی اور قائد اعظم یونیورسٹی کی فیکلٹی شرائط...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری ہیں طلائی زیورات ،موبائل فونز لوٹ لئے گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے...
راولپنڈی کنویں میں گرنے والی خاتون کوبحفاظت نکال لیاگیا، چکری روڈ پرایک عورت پانی بھرتے ہوئے کنویں کے اندر...
راولپنڈی تھانہ لوہی بھیر پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 ملزموں کو گرفتار کرلیا، تھانہ لوہی بھیر...
راولپنڈی رکن صوبائی اسمبلی خالد وارن نے ہماری اربوں روپے کی وراثتی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے،احمد پور شرقیہ...
اسلام آباد نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...