کراچی ( رفیق مانگٹ) ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاسا سٹانکووچ نے سربیا میں بیٹے آگستیا کے ساتھ 30 جولائی کو اس کی چوتھی سالگرہ منائی۔ اداکارہ نتاسا جس نے حال ہی میں کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، اس وقت اپنے آبائی ملک سربیا میں اگستیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ نتاسا آئےروز اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔کچھ دن پہلے نتاسا نے بیٹے کے ساتھ گھومتے ہوئے پوسٹ کیا تھا جس پر ہاردک بھی کمنٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پائے، ایک بار بلکہ دو دو بار کم ہارٹ ایموجی کے سائن کو شیئر کیا۔نتاسا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات’’ہاٹ وہیلز تھیمڈ‘‘ کی جھلک شیئر کی۔ جس میں نتاشا کے خاندان کے افراد خوشی سے پانی کی بوتلیں اور کولڈ ڈرنکس کے کارٹن لا رہے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پردل کو چھو لینے والا نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں اس دنیا کو آپ کی مہربان روح کو تبدیل نہیں ہونے دوں گی، تصویریں شیئر کرتے ہوئے نتاشا نے لکھا، ’’میرے بوبا آپ میری زندگی میں امن، محبت اور خوشی لائے ۔ میرے خوبصورت بیٹے، آپ ایک ایسی نعمت ہیں، بہت پیارے اور مہربان۔۔ ہمیشہ ایسے ہی رہو۔ہاردک پانڈیا نے بھی بیٹے کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور انھیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد د یتے ہوئے لکھا جرم میں میرے ساتھی کو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورا دل، الفاظ سے بڑھ کر آپ سے محبت کرتا ہوں۔ مداحوں کی جانب سے بہت سی پرتپاک خواہشات موصول ہوئیں جنہوں نے ان کی بطور’’مضبوط خاتون‘‘ تعریف کی۔ تاہم، کچھ نے کہا کہ اگستیا تصاویر میں اداسی دکھائی دے رہی ہے، متعدد مداحوں نے جوڑے سے دوریاں ختم کرنے اور واپس ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ہاردک اور نتاسا، جنہوں نے 2020 میں شادی کی، جولائی 2024 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر جوڑے نے تصدیق کی کہ انہوں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ والدین کے فرئاض ادا کرنا جاری رکھیں گے۔
مالی بحر ہند کی مسلم ریاست مالدیپ نے اعلان کیا ہے کہ معاشی مشکلات برقرار ہیں مگر صورتحال قابو میں ہے،آئی ایم...
اسلام آباد وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اوزون کے عالمی دن کے موقع...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری نظام ہمارے مسائل کا حل ہے اور...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور انٹرا پارٹی الیکشن کے فریق اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8...
اسلام آبادوزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔اپنے بیان میں خواجہ آصف کا...
اسلام آباد جمعے کی شب ایرانی علاقے جاکیگور میں پاکستانی ذائرین کی بس کو روک کر حملہ کرنے والے ڈاکوئوں سے...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن...
اسلام آبادآئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب...