ایک سال میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 76فیصداضافہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی )شہری پٹرولیم لیوی کےبڑھتے بوجھ تلےدب گئے،لیوی کی مدمیں تاریخی وصولیاں کی گئیں، ذرائع کے مطابق ایک سال میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 76فیصدکا اضافہ ہوا ہے،مالی سال 2023۔24 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے سے زائد رہی ،پٹرولیم لیوی کی وصولی سالانہ ہدف سے بھی 150 ارب روپے زیادہ رہی،ذرائع کا کہنا ہےپٹرولیم لیوی سے وصولی آئی ایم ایف کے تخمینوں سے 100 ارب روپے زیادہ ہوئی، مالی سال2022۔23میں پٹرولیم لیوی کی مد میں580ارب روپےوصول کئے گئےتھے،گزشتہ مالی سال کیلئے پٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف869 ارب روپےمقرر تھا جبکہ آئی ایم ایف نےگزشتہ مالی سال لیوی سےوصولی کاتخمینہ918 ارب روپےلگایا تھااس وقت فی لٹر پٹرول پر60 روپےلیوی وصول کی جارہی ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کےفی لیٹر پر 60روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔