اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔ حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے 3 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد کی قیادت مینجنگ ڈائریکٹر ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن جیف پئین نے کی۔ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ ، انٹر نیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہءاخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشئٹو کے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط اور خود کار نظام کی طرف لے جانے کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہو گا۔ بر یفنگ میں بتایا گیا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔وفد نے وزیر اعظم کو ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری اپنی سروسز سے آگاہ کیا ۔دریںا ثناوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ ہدایت گزشتہ روز انسداد پولیو کی قومی سے ملاقات کے دوران دی ۔وزیراعظم نے کہا یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا چیلنج موجود ہے۔وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے دو ،چار اور چھ مہینے کے پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بر یفنگ میں بتایا گیا کہ 2024 میں اب تک ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی کنٹونمنٹ...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےبلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد بلوچستان پولیس کی کمان تبدیل کردی ۔...
کراچی مہنگائی اور بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں کمی آئی ہے ، مگر اب بھی یہ ملک کے اہم مسائل میں...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر و سینئیر رہنما اور سابق...
بیجنگچین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس کے...
اسلام آبادکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیوں کےلیے نظر ثانی شدہ ترسیلات زر کی مراعاتی سکیم...
نان ننگچین کے گوانگ ژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار مہمد نے کہا ہے کہ پاکستان مزید چینی سرمایہ...
بیجنگ امریکہ میں چین کے سفیر شیے فونگ نے فوربس کے چھٹے یو ایس چائنا بزنس فورم میں نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ...