ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے ان لینڈ ریونیو آفیسر محمد ندیم خان معطل

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر ریونیو ڈویژن حکومت پاکستان نے کراچی میں ان لینڈ ریونیو آفیسر ریجنل ٹیکس آفس نمبر ون محمد ندیم خان کو سول ملازمین کے ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز مجریہ 2020ء کے رول نمبر پانچ (ون) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اُنکی معطلی کا عرصہ فی الحال 120یوم ہو گا۔ اس کا نوٹیفکیشن نمبر 1987آئی آر فور 2024ء ہے۔ معطلی کے حکم کی نقول ممبر آئی آر آپریشنز ایف بی آر ممبر ایڈمن ایچ آر چیف مینجمنٹ ایچ آر‘ چیف کمشنر آئی ٹو او کراچی‘ ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی‘ سیکرٹری آٹو میشن ایف بی آر‘ اے جی پی آر کو بھجوا دی گئی ہیں۔