اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا تین روزہ سوگ کا اعلان

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آبادبارکونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر حماس کے سیاسی ونگ کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کو سلام پیش کیا ہے اور اسرائیل کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے انکی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، گزشتہ روز وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی ، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملک کیخلاف عالمی سطح پر سخت قانونی کارروائی کی جائے ، اسرائیل پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں اور غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کو فوراً بند کرایا جائے، فلسطینی مسلمانوں کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وکلاء فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔