خیبرپختونخوا کے ادویات اسکینڈل میں مزید چونکا دینے والے انکشافات

01 اگست ، 2024

پشاور ( ارشدعزیز ملک )خیبر پختونخوا کی ادویا ت کے سکینڈل کی مزید چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ 800 اشیاء میں سے صرف 26 ادویات اور طبی سامان کے موازنہ سے قومی خزانے کو چونکا دینے والے نقصاناتکا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کو صرف 26 ائٹم کی خریداری میں تقریباً 3ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اسےغلط خریداری اور بد انتظامی قرار دیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے ۔محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے وضاحت کی کہ محکمہ سالانہ بنیادوں پر ادویات اور آلات کے لیے فریم ورک معاہدہ کرتا ہے۔ دوائیں اور طبی آلات کھلے مسابقتی عمل کے ذریعے قانون کے مطابق منتخب کئے جاتے ہیں ، جہاں مختلف کمپنیاں میڈیسن کوآرڈینیشن سیل (MCC) کے زیر انتظام عمل میں حصہ لیتی ہیں۔ تقریباً 800 اشیاء فی یونٹ کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں، اور تمام صحت کی خریداری کرنے والے ادارے قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ اپنی ضروریات اور بجٹ کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو اپنے سپلائی آرڈر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور زیادہ افراط زر کی وجہ سے ادویات کی خریداری مہنگے داموں کرنے کی منظوری دی گئی اورخزانے پر اضافی بوجھ پڑا ہے ۔ مختلف خریداری کرنے والے اداروں بشمول تمام ضلعی سطح کے ہسپتالوں اور دیگر اداروں کی طرف سے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے لیے خریدی گئی ادویات اور طبی آلات کی قیمتوں کا موازنہ درج ذیل ہے۔23۔2022کے دوران I/V کینولا (جراثیم سے پاک، پنسل کی طرح کے پروٹ کے ساتھ، سٹیریلائزڈ بلسٹر پیکنگ میں۔ کینولا ریڈیو اوپیک ہونا چاہئے، اور لیٹیکس، پیروجن، اور پی وی سی فری ہونا چاہئے) 20G کی پرانی قیمت 56 روپے تھی، لیکن صحت کے محکمہ نے نئی قیمت 145 روپے مقرر کی، جس میں 88 روپے کا اضافہ ہوا۔ ایک ائٹم میں قومی خزانے کو تقریباً 64 ملین روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔جراثیم سے پاک گروز ڈریسنگ پیڈ BPC 10cm x 10cm, 8-پلائی کی پرانی قیمت 3.85 روپے تھی، اور اب نئی قیمت 770 روپے مقرر کی گئی، جس سے فرق 766 روپے کا ہوا۔ خزانے پر اضافی بوجھ 800 ملین روپے کا ہوا۔ ۔ایک اور ائٹم، I/V کینولا (جراثیم سے پاک، پنسل کی طرح کے پروٹ کے ساتھ، سٹیریلائزڈ بلسٹر پیکنگ میں۔ کینولا ریڈیو اوپیک ہونا چاہئے، اور لیٹیکس، پیروجن، اور پی وی سی فری ہونا چاہئے) 22G کی پرانی قیمت 56 روپے تھی اور اب نئی قیمت 145 روپے مقرر کی گئی، جس میں 88 روپے کا فرق تھا۔ قومی خزانے کو کل 120 ملین روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرناپڑا ۔I/V کینولا (جراثیم سے پاک، پنسل کی طرح کے پروٹ کے ساتھ، ہیپارین سٹاپر کے ساتھ اندرونی سٹیریلائزڈ بلسٹر پیکنگ میں، کینولا ریڈیو اوپیک ہونا چاہئے، اور لیٹیکس، پیروجن، اور پی وی سی فری ہونا چاہئے) 24G کی پرانی قیمت 84 روپے تھی، اور نئی قیمت 176 روپے مقرر کی گئی، جس سے 149 ملین روپے کا کل فرق پیدا ہوا۔ڈسپوزایبل نان سٹیرائل لیٹیکس ایگزامینیشن گلوبز (پاوڈرڈ)، سمال، میڈیم، لارج، ناز کیئر/100 دستانے کے باکس کی پرانی قیمت 975 روپے تھی، اور نئی قیمت 2040 روپے مقرر کی گئی، جس میں 1065 روپے کا فرق تھا۔ کل اثرات 341 ملین روپے تھے۔اومیپرازول انجیکشن 40 ملی گرام ڈبلیو ایف آئی ایچیچیک کی پرانی قیمت39 روپے تھی، اور نئی قیمت 145 روپے مقرر کی گئی، جس میں 105 روپے کا فرق تھا۔ اضافی لاگت 58 ملین روپے تھی۔میروپینم انجیکشن 500 ملی گرام/وائل ڈبلیو ایف آئی میروم کی پرانی قیمت 273 روپے تھی، اور نئی قیمت 574 روپے مقرر کی گئی، جس میں 301 روپے کا فرق تھا۔ کل اضافی رقم 37 ملین روپے تھی۔میروپینم انجیکشن 1000 ملی گرام/وائل ڈبلیو ایف آئی میروسٹن کی پرانی قیمت 468 روپے تھی، اور نئی قیمت 900 روپے مقرر کی گئی، جس میں 432 روپے کا فرق تھا۔ کل اضافی اخراجات تقریباً 66 ملین روپے تھے۔سیپروفلوکساسین انفیوژن 200 ملی گرام/100 ملی لٹر سٹیریسیپرو کی پرانی قیمت 43 روپے تھی، اور نئی قیمت171 روپے مقرر کی گئی، جس میں 131روپے کا فرق تھا۔ کل نقصانات قومی خزانے کو تقریباً 68 ملین روپے کا نقصان ہوا۔