پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے 12افسران کی گریڈ 19میں ترقی

01 اگست ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے 12افسران کی گریڈ 19میں ترقی دے کر نئے عہدوں پر تعیناتی کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں اخلاق احمدڈوگر کو ڈپٹی سی اے او پاکستان ریلوے لاہور ، عامر علی شاہ کو ڈائر یکٹر ، ڈی جی آڈٹ ، وفاقی حکومت ، ذیلی دفتر کراچی ، مس فریدہ رمضان ڈپٹی سی اے او ریلوے ریونیو ، لاہور ، مس ناجیہ زہر ہ ڈائر یکٹر ڈی جی کمرشل آڈٹ نارتھ اسلام آباد، نور الحق ایڈیشنل اے جی ، اے جی بلوچستان کوئٹہ ، محسن علی ایڈیشنل اے جی ، اے جی سندھ کراچی ، محمد آصف ڈائر یکٹر ، ایس ایس اے ونگ ، اے جی پی آفس اسلام آباد، الطاف حسین مہاسیرڈائر یکٹر ، ڈی جی آڈٹ ایس ایس این ، اسلام آباد، مس شہزادی عندلیب فاطمہ ، جوائنٹ کنٹرولر، سی ایل اے ، ڈی ایس لاہور ، عون رضا شاہ شیرازی چیف کاسٹ اکائونٹنٹ آفیسر ، پی او ایف واہ کینٹ ، تنویر احمد ڈائر یکٹر ، ڈی جی ، آڈٹ ورکس ( فیڈرل ) اسلام آباد ، زاہد اقبال سومروڈائر یکٹر، ڈی جی ، آڈٹ ورکس ، صوبائی ، کراچی شامل ہیں