کراچی (ٹی وی رپورٹ) الیکشن ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا عمل آغاز ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اوور رائٹ کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے جو کوشش کر رہی اس میں کامیاب نہیں ہوگی، مسلم ممالک کو امریکا کی طرح فلسطین کی پشت پر ہونا چاہیے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے، مسلم ممالک چیخ و پکار کے سوااور کر ہی کیا کرسکتے ہیں ، مسلم ممالک کے پاس اگر کوئی آپشن ہوتا تو اب تک نظر آجاتا ، اسرائیل کو تو صرف امریکا ہی کنٹرول کرسکتا ہے لیکن امریکا نے انتہائی شرمناک رویہ اپنایا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمر چیمہ، ریما عمر، شہزاد اقبال، سلیم صافی نے جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ تجزیہ کار عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ محاذ آرائی کا عملی آغاز ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے ایک آرڈر دیا ہے جس کو پارلیمنٹ Undo کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔۔ تجزیہ کار ریما عمر کا کہنا تھا کہ ملک آئین کے تحت چل رہا ہے اور اس میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے وہ فائنل ہوتا ہے بھلے آپکے کتنے ہی اس فیصلے سے اختلاف ہوں لیکن آپ اس حکم کو اوور رول کرنے کیلئے ناں ہی کوئی Legislation پاس کرسکتے ہیں بلکہ آپ پابند ہیں کہ اس حکم پر عملدرآمد کرانا ہے ۔ شہزاد اقبال نے کہا یہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے 12 جولائی کے فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے اسکی ذمہ دار حکومت ہے،سلیم صافی نے کہا حکومت تاخیری حربوں میں نہ جائے بلکہ سیدھا سیدھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے ۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیل حملے میں شہید ہوگئے اس افسوسناک واقعہ کے بعد مسلم ممالک کے پاس اب کیا آپشن ہے،سلیم صافی نے کہا مسلم ممالک چیخ و پکار کے سوااور کر ہی کیا کرسکتے ہیں ۔صرف ترکی ایران اور پاکستان نے اس پر سخت رد عمل دیا ہے۔ شہزاد اقبال نے کہا مسلم ممالک کے پاس اگر کوئی آپشن ہوتا تو اب تک نظر آجاتا۔ ایران بھی بیانات ہی دیتا رہا ہے۔ ریما عمر نے کہا رد عمل دینا یا کچھ کرنا یہ صرف مسلم دنیا کی ذمہ داری نہیں یہ تو انسانیت کی بات ہے۔ عمر چیمہ نے کہا میرا خیال ہے مسلم امہ یہ کام نہیں کرسکتی اس کو چھوڑیں آپ فلسطین کے تمام گروپس کو دیکھ لیں ان میں آپس میں اتفاق نہیں۔
اسلام آباد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے اشتہاری ملزم امجد خان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم...
اسلام آباد معیشت تباہ، بجلی بحران، ایچ آئی وی بے قابو،پی ٹی آئی کی حکومت پر شدید تنقید ،مرکزی سیکرٹری...
اسلام آباداقتصادی تعاون کی تنظیم ڈی 8کے سیکریٹری جنرل ایمبسیڈر سہیل محمود نے کہا ہےکہ دنیا کا تیزی سے کثیر...
اسلام آ باد اسلام آباد سے “روٹ ٹو مکہ” منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے...
اسلام آ باد امریکہ اور ایران کے در میان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پیر 20اپریل کو ریڈ زون میں واقع سرکاری...
اسلام آبادوزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نےکہا ہےکہ ٹیکس کے نظام کو جدید، سادہ اور تاجر دوست بنایا...
اسلام آباد استنبول میں پاکستانی سرگرم پارلیمانی سفارت کاری، آیاز صادق کی اہم ملاقاتیں، مسلم ممالک کے...
راولپنڈی جہلم میں قرآن و سنت اکیڈمی کے باہر فائرنگ بارے آر پی اونے رپورٹ طلب کرلی ،ترجمان آر پی او...