PTIسیکریٹری اطلاعات رئوف حسن 2روزہ ریمانڈ پرCTDکے حوالے

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار، خصوصی نامہ نگار) )اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو انسداد دہشتگردی کے الزام میں پھر گرفتار کرلیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے روف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے روف حسن کو عدالت میں پیش کیاگیا اور پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ رو¿ف حسن گزشتہ 8 دنوں سے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں،دہشت گردی کی ایف آئی آر میں روف حسن نامزد نہیں ہیں بلکہ نامزد ملزم کے بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔ الزام لگایا گیا کہ احمد وقاص جنجوعہ کو دہشت پھیلانے کیلئے 3 لاکھ دئیے ہیں ، پیسے ریکور کرنے کیلئے تو جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 32 بندوں کے موبائل واپس کرائے تھے۔ روف حسن کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ سب ایف آئی اے کے پاس ہیں۔ اسی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھ۔ پراسیکیوٹرنے کہاکہ ان ناموں کی تفتیش کرنی ہے جنہوں نے باوردی مواد دئیے ہیں ، ان ناموں کا پتہ کرنے کے بعد ان بندوں کو پکڑنا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے پیکا ایکٹ مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور دیگر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت تفتیشی افسر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث آج تک ملتوی کر دی۔