اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیو زرپورٹر، خبر نگار،خصوصی نامہ نگار، خصوصی نمائندہ )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاسماعیل ہانیہ پر حملہ بربریت اور جارحیت کی شرمناک مثال، عالمی قوانین اور بین الاقوامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، فلسطین کی جدو جہد آزادی کیلئے اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد یہ کشیدگی اور جنگ مزید بڑھے گی،ایک مجاہد کو شہید کردیا گیا،یہ فلسطینی جنگ آزادی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، یہ ایرانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی بہت بڑی ناکامی ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا حماس رہنما کا ایران کی سرزمین پرقتل ایک گھنائونا فعل اور ایران میں اسرائیلی کارروائی بھیانک اقدام ہے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔چیئرمین تحریک دفاع پاکستان زاہد بختاوری نے کہ ا سماعیل ہنیہ کی شہادت کو امت مسلمہ کےلئے بہت بڑا نقصان ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا فلسطینی جدوجہد آزادی کے علمبردار کی شہادت انتہائی غمناک ہے،پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں نےاسماعیل ہانیہ کی شہادت کے واقعہ کو تمام عالم اسلام کے لئے عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہ حق میں فلسطینیوں کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،انہوں نے ایران کے دارالحکومت میں شہادت کے واقعے کو ایرانی حکومت کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ سیو دی غزہ کے زیراہتمام ڈی چوک میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سول سوسائٹی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہانیہ کی شہادت امریکی سرپرستی کا شاخسانہ قرار دیا۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا دشمن ہمارے ہیروز کو چن چن کر مار رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین سید ناصر شیرازی نے کہا ایران کے اندر نشانہ بنانا ایک سازش ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے فلسطین میں درندگی پر ایکشن لیں۔
اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی کنٹونمنٹ...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےبلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد بلوچستان پولیس کی کمان تبدیل کردی ۔...
کراچی مہنگائی اور بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں کمی آئی ہے ، مگر اب بھی یہ ملک کے اہم مسائل میں...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر و سینئیر رہنما اور سابق...
بیجنگچین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس کے...
اسلام آبادکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیوں کےلیے نظر ثانی شدہ ترسیلات زر کی مراعاتی سکیم...
نان ننگچین کے گوانگ ژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار مہمد نے کہا ہے کہ پاکستان مزید چینی سرمایہ...
بیجنگ امریکہ میں چین کے سفیر شیے فونگ نے فوربس کے چھٹے یو ایس چائنا بزنس فورم میں نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ...