PTI والے مانتے تھے انکی حکومت باجوہ چلاتے ہیں اب وہی برے قرار،گورنرکنڈی

04 اگست ، 2024

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپنی آئینی حدود سے بخوبی واقف ہوں۔ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور ان کے کندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا ہے۔ پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان کی حکومت چلاتے تھے مگر ریٹائرمنٹ کے بعد وہ انہیں برا کہتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور ان کی طرح اسٹیبلشمنٹ کےکندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتےہیں۔ گورنرکےپی نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتا ہے۔ پی ٹی آئی والےکہتےتھے کہ وہ ایک پیج پر ہیں اور باجوہ ہماری حکومت چلاتےہیں لیکن ان کی رٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ وہ سب سےبرےتھے۔