غزہ، بیروت (آئی این پی) اسرائیلی فوج نے حماس، حزب اللہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 2ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9فلسطینی شہید ہوئے۔ادھرشام کے دارالحکومت دمشق میں بھی چلتی گاڑی پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔رپورٹ کے مطابق لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوئے دوسری جانب حزب اللہ نے اپنےکمانڈر کی شہادت اورفلسطینی عوام کی حمایت میں شمالی اسرائیل کے قصبے بیت بلیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹ داغ دیئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں اسرائیل کے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کو راکٹوں کو روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب بیروت میں قائم امریکی سفارتخانہ نےمشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اپنے شہریوں سے کسی بھی دستیاب فلائٹ پر فوری طور پرلبنان چھوڑنے کی اپیل کی ہے،غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایڈوائزری برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسی طرح کی انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ علاقائی صورتحال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد حکومتی وفد ایک بار پھر جمعیت علماء السلام کے سربراہ مولانا فضل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے...
خیرپور سندھ کے علاقے خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا...
تہراناسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عالم اسلام...
مریدکے وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں...
کراچیپاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو کے لیے...
تل ابیب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا...