اسلام آباد:مختلف واقعات میں افسران سمیت 5 پولیس اہلکار شہید

05 اگست ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں مختلف واقعات میں افسران سمیت 5پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شہید ایس آئی محمد رمضان منشیات فروش گروہ کی مخبری پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کےلئے گئے تھے جہاں مقابلے میں گولیاں لگنےسے شہید ہوگئے۔ اینٹی کار لفٹنگ کےآفیسر غلام فرید ان کے ساتھیوں کوکار چوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان نےیرغمال بنا کر کو تہہ خانے میں بھوکاپیاسا قید رکھ کر بے پناہ تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے غلام فرید شہید ہو گئے ۔ ایس آئی شیر محمد تھانہ ترنول ایک ریلی میں ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ئےاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ کانسٹیبل اقبال حسین نا معلوم افراد نے چیکنگ پرروکنے کی پاداش میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔