اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے، پولیس شہدا کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نییوم شہدائے پولیس کے موقع پراپنے پیغام میں کیاہے ۔ صدر مملکت نے نے کہا ہے کہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہدا نے گراں قدر خدمات انجام دی،پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے،پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے،پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،پوری قوم کی جانب سے پولیس شہدا کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...