برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے ہزاروں افراد کا اسرائیل مخالف مظاہرہ

05 اگست ، 2024

لندن(جنگ نیوز)جنگ مخالف تنظیموں کے زیر اہتمام برطانوی وزیراعظم سیر کئیر اسٹارمر کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کردار ادا کرے، مظاہرین کی جانب سے برطانیہ کے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔رکن پارلیمنٹ افسانہ بیگم نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ بنگلا دیش میں بھی لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جانے چاہئیں۔