اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہےعمران خان قابل اعتبار نہیں، وہ بات کر کے پھر جاتے ہیں۔حکومت کو خطرہ ہے تو وزیر اعظم اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکے لیے تیار ہیں مگر وہ کچھ ڈیلیور توکرے، حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کریں اور اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا صدرآصف علی زرداری بارہا کہہ رہے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، صدر زرداری کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو ہو، پیپلزپارٹی آئینی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔ حل بھی آئین کے مطابق نکلےگا مگر اگر سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی قابل اعتبار نہیں، وہ بات کر کے پھر جانے والے ہیں، وہ ایک دن کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکو تیار ہوں اگلے روز کچھ اورکہتے ہیں، ایک دن کہتے ہیں محموداچکزئی کو بات کا اختیار دیا اگلے روزکہتےہیں نہیں دیا، گفتگو اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو مگر بانی پی ٹی آئی یوٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کاکریڈٹ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے، اگر پرویز مشرف کی یونیفارم نہ اترتی تو کیا نوازشریف واپس آ جاتے؟ عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں، اگر ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا؟
دمشق دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد...
واشنگٹن امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی...
ڈھاکابنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر...
پشاور خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر...
لاہورنائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدامنی، فساد اور...
لاہور حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا...
پشاور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...
عماناسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے...