راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنےکے10دن مکمل،کراچی میں گورنر ہائوس پربھی دھرنا

05 اگست ، 2024

راولپنڈی (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے لیاقت باغ مری روڈپر مہنگائی،مہنگی ترین بجلی ،ٹیکسوں کے نئے سلیب اور آئی پی پیزکے متنازع معاہدوں کے خلاف دھرنےکو دس دن مکمل ہوگئے، حکومت کو 10مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔ جب کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے گورنرہائوس کےسامنے بھی بھی انہی معالات دھرنا دے دیا گیا ہے۔دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دھرنوں سے کی تیاری کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے حافظ نعیم الرحمٰن کی زیرقیادت 26جولائی سےشروع ہونےوالےجماعت اسلامی کےدھرنےکو دس روزمکمل ہوگئے۔ پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد میں داخل ہوئے، مختلف مقامات سے یہ قافلے جماعت اسلامی کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، امیرالعظیم،میاں محمداسلم ،ڈاکٹرطارق سلیم،پروفیسر محمدابراہیم ،محمدحسین محنتی،منعم ظفر،مولاناعبدالحق ہاشمی،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،عبدالواسع دیگر کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔اسلام آباد میں حکومتی رکاؤٹوں پر تصادم سے بچنے کے لئے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں قافلے دھرنا کے لئے لیاقت باغ پہنچے۔ حکومت سے مذاکرات کے دودور ہوچکے ہیں تاحال یہ نتیجہ خیزثابت نہ ہوسکے ہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت حکومت کو انتباہ کرچکی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ،ملک بھر کی شاہراؤں پر دھرنے اور بجلی بلزکے بائیکاٹ کے آپشنزموجودہیں۔ دوسری جانب دھرنا مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے بعد عملاً فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو انارکی کا شکار کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا ’’حق دو ‘‘دھرنا کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہرسکیں گے، عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو انارکی کا شکار کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی پارٹی سیاست بند کرے۔