لاہور(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے رہنما میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوابی کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہو گا۔ بانی چیئرمین عمران کی کال پر عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کرے گی۔ قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ یہ جلسہ بانی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ہو گا۔ میاں حماد اظہرنے کہا کہ جلسے سے پی ٹی آئی کی مرکزی صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسراء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر بجلی کے بم گرا دیئے ہیں۔ صوابی کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے 14 طبق روشن کر دے گا۔ یہ جلسہ ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ہو گا۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیا موجودہ حکمران غریب عوام پر کسی قہر سے کم ثابت نہیں ہوئے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...