ٹیکس ریفنڈز میں کرپشن،FIA کا ممبرآپریشن FBRکو پھر نوٹس،آج طلب

05 اگست ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف بی آر میں ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگیوں میں کرپشن اور رشوت کے معاملات کی انکوائر ی کیلئے ایف آئی اے نے ایف بی آر کے ممبر آپریشن میر بادشاہ خان وزیر کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیر کو طلب کر لیا اورممبر آپریشن آئی آر ، ان کی اہلیہ یا فیملی کے نام بالواسطہ یا بلاواسطہ پاکستان میں تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، اثاثہ جات ، سرمایہ کاری اور اکائونٹس کی فہرست اور تفصیلات بھی طلب کی ہیں ، ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور میں افسران پر ٹیکس ریفنڈز میں رشوت اور کرپشن ، کک بیکس ، غیر قانونی ٹیکس ریفنڈز کی منظوری کے الزامات پر ایف آئی اے میں انکوائری جاری ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے انسداد کرپشن سرکل نے ممبر آپریشن آئی آر کو آج پانچ اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو نے کیلئے دوسری مرتبہ نوٹس جاری کیا ہے۔